ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / محمد شمی کی حسین جہاں اب ’فتویٰ‘ سے رکھیں گی بالی ووڈ میں قدم

محمد شمی کی حسین جہاں اب ’فتویٰ‘ سے رکھیں گی بالی ووڈ میں قدم

Wed, 11 Jul 2018 00:10:09    S.O. News Service

نئی دہلی:10/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹر محمد شمی کی بیوی حسین جہاں اب بالی ووڈ میں اپنے قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ گزشتہ ماڈل او انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی چیئر لیڈر رہ چکی حسین جہاں نے ڈائریکٹر امجد خان کی فلم’فتوی‘ سائن کرلی ہے۔واضح ہو کہ اپنے اس ڈیبو میں وہ ایک صحافی کے کردارمیں نظر آئیں گی اور یہ فلم رواں سال اکتوبرمیں ریلیز ہوگی۔ فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے، حسین جہاں نے ڈی این اے کو بتایا کہ مجھے کچھ نہ کچھ کرنا تھا اپنے اوراپنے بچے کے لئے، لیکن میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ امجد خان نے مجھے فلم کے لئے کہا اور میں نے ہاں بول دیا۔ حسین جہاں نے کہا کہ مجھے قانونی لڑائی کے لئے بھی پیسوں کی ضرورت ہے۔حسین جہاں نے اپنے شوہرمحمد شمی پرغیرعورتوں کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔ حسین جہاں نے اپنے فیس بک اکاونٹ پرشمی کی ان تصاویرکوپوسٹ کیا تھا، جس میں ان کے ساتھ خواتین بھی موجود تھیں۔ حسین جہاں نے ان خواتین کو شمی کے محبوبہ قرار دیا تھا۔ اسی دوران شمی نے حسین جہاں کے الزامات کی تردید کی اورکہا تھا کہ انھیں بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔


Share: